تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریلوے میں بھرتیاں ، نوجوان نظرانداز، بوڑھوں کو نوکری ملے گی

جنگ نیوز -
لاہور…ریلوے حکام نے نوجوان بیروز گاروں کو نظر انداز کرکے65 سال تک کی عمرکے افراد کو بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ لاہور عبدالجبار نے جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ کو بتایا کہ گریڈ 5کی 177 آسامیوں پر ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ترجیحی بنیاد پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائیگا ۔ ڈی ایس لاہور کا کہنا تھا کہ ان افراد کو جونئیر کمرشل اسسٹنٹ بکنگ، پارسل، گڈز اور ٹکٹ کلکٹر کی آسامیوں پر بھرتی کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.