29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سر سبز مقاما ت پر ورزش سے ذہنی صحت بہتر اور مو ڈ خوشگوار ہو جا تا ہے
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی ما ہر ین کی ایک حا لیہ تحقیق کے مطا بق سر سبز و شا داب مقامات پر ورزش کر نے سے ذہنی صحت بہتر ہو تی ہے۔ما ہر ین کے مطا بق ہری بھری اور سر سبز جگہوں پر ورزش کر نے سے نا صرف ذہن پر مفید اثرات مر تب ہو تے ہیں بلکہ صرف پا نچ منٹ تک ہر یا لی میں رہنے سے موڈ بھی خوشگوار ہو جا تا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ درخت اور پو دوں کے مثبت اثرات نہایت تیزی سے جسم ا ورذہن پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کے باعث ذہنی و نفسیا تی بیما ریو ں کے پیدا ہونے کے امکا نا ت بھی کا فی حد تک کم ہو جا تے ہیں ۔ ما ہرین کے مطا بق ہرے بھر ے علا قوں کے ارد گر د رہنے والے افراد کی صحت بھی ان افراد کے مقا بلے میں کئی گنا زیا دہ بہتر ہو تی ہے جو ہر یا لی سے دور رہتے ہیں۔