تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب اسمبلی: لوٹوں کی ایوان میں ترسیل روکنے کے انتظامات مکمل

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس میں"لوٹوں" کی ایوان میں ترسیل روکنے کے لئے انتظامات کرلئے گئے ہیں ۔اسپیکررانا اقبال کا کہناہے کہ"لوٹے" اندرلے جانے والوں کو روکنے کیلئے رولزمیں بہت کچھ ہے۔پیپلز پارٹی کی پنجاب حکومت سے علیحدگی اور یونی فکیشن بلاک کی ن لیگ سے دوستی کے بعد آج پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بعض ارکان اسمبلی نے مٹی اور پلاسٹک کے لوٹے خرید لئے ہیں۔ انہوں نے یہ لوٹے اسمبلی تک لے جانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور یونی فکیشن بلاک نے اپوزیشن کے احتجاج کا بھر پور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کا کہناہے کہ ایوان کے اندر لوٹا لے جانے پر پابندی ہے جس کسی رکن نے لوٹا زبردستی ایوان میں لے جانے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.