29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سنجے دت اپنی نئی فلم اگنی پت میں با لو ں کی قربا نی دیں گے؟
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی ووڈ کے51سالہ اداکارسنجے دت اپنی نئی فلم اگنی پت میں با لو ں کی قربا نی دیں گے اور بالو ں سے محر و م فر دکے رو پ میں جلوہ گر ہونگے۔ سنجے دت پروڈیوسر کر ن جوہر کی فلم اگنی پت کے ری میک میں ایک منفی کردار ادا کررہے ہیں اور اس رول کی مناسبت سے انھوں نے کر دار میں حقیقت کا روپ بھر نے کے لیے گنجاہو نے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کیلئے سنجے کو حقیقت میں بالوں کی قر بانی دینی نہیں پڑے گی بلکہ کر ن جو ہر نے خصوصی طور پر سنجے کے میک اپ کے لئے انٹرنیشنل میک اپ آرٹسٹ Robin Slaterکومدعو کیا ہے جو سنجے کو با ل کاٹے بغیر گنجا ظاہر کرینگے جو اسکرین پر بالکل بھی مصنوعی نظر نہیں آئے گا۔