تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایش کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے۔ صدارت کیلئے دو اور سیکریٹری جنرل کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار خواجہ محمد خان گاڑہ اورجماعت اسلامی کے فدا گل کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ سیکریٹری جنرل کے عہدے پر پروفیشنل لائرز فورم کے امین الرحمن ، نیشنل لائرز فورم کے محمد اعجازخان، ن لیگ لائرز فورم کے ارباب سیف الکمال مدمقابل ہیں۔ نائب صدارت کیلئے زرمحمد خان آفریدی اورشاہد قیوم خٹک آمنے سامنے ہیں۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی جس کیلئے صوبہ کے گیارہ شہروں میں1741ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.