29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چیف جسٹس کے صدراور وزیراعظم کے لئے توصیفی کلمات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار چودھری نے صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیلئے ستائشی اور تعریفی ریمارکس دیئے ہیں ۔آج حج اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایک موقع پر کہاکہ وزیراعظم بہت اچھے اور تعاون کرنے والے ہیں ۔ ایوان صدر سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایک مرتبہ ایک نوٹی فکیشن کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں ہیں اور نوٹی فکیشن جاری ہوجائے گا۔