تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب حکومت حکم امتناعی پر چل رہی ہے تو عدالت کو بھی بتائیں، سپریم کورٹ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حج اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس میں کہاہے کہ ٹی وی چینلز پر اینکرز کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب حکم امتناعی پر چل رہی ہے، ایسا کوئی حکم ہے توعدالت کوبھی بتایاجائے اور بے بنیاد وجوہات پر سیاست نہ کی جائے۔عدالت نے اس بارے میں واضح صورتحال جاننے کیلئے رجسٹرار آفس کاریکارڈچیک کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔کیس کی سماعت کے دوران اس بارے میں جب چیف جسٹس افتخار چودھری نے جب ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ایسا کوئی حکم امتناعی نہیں ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ اول ایسا تو کوئی حکم امتناعی نہیں ہے ، اگر ہے تو چیک کیا جائے اور ایسا ثابت ہو تو اسے چودہ مارچ کو سماعت کیلئے فکس کردیاجائے گا، بعد میں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ میڈیا کے ساتھ رجسٹرار آفس جاکر اس بارے میں معلوم کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.