تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عدلیہ کی آزادی کیلئے قوم تحریک کیلئے تیار رہے، عمران خان

جنگ نیوز -
شیخوپورہ … پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ روکنے کیلئے مضبوط عدالتی نظام ضروری ہے۔ عدلیہ کی آزادی برقرار رکھنے کیلئے قوم کو ایک اور تحریک کیلئے تیار رہنا چاہئے۔وہ شیخوپورہ پورہ بار روم میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے وکلا سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے عدلیہ کی آزادی انتہائی ضروری ہے۔ انصاف کے حصول کیلئے ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کو نیب کا سربراہ بنایا جائے۔ عمران خان نے بتایا کہ کرپشن کا یہ حال ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں چار ملین ڈالرز سے لگنے والی مشین سرکاری اسپتال میں چھ ملین ڈالرز میں لگائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں سے فوج بلائے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔ ریمنڈ ڈیوس جیسے کئی امریکی اہلکار پاکستان میں گھوم رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.