تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: گیس کی کمی، موسمی تبدیلی،کے ای ایس سی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گیس کی دستیابی میں مسلسل کمی اور موسمی تبدیلی کے سبب بجلی کے استعمال میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق، سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس کی سپلائی معمول پر نہیں آسکی ہے، جبکہ موسمی تبدیلی کے باعث بجلی کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے باعث کے ای ایس سی کے لیے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق کراچی میں رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات میں آدھے گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا، یعنی جن علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی، وہاں اب2 گھنٹے لائٹ جایا کریگی۔دوسری جانب آج سے صنعتی علاقوں میں بھی4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.