29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں سونامی سے دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹوں میں لرزہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو...جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو سے ٹکرانے والے سونامی جہاں تباہی پھیلا رہا ہے وہاں دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں کو بھی اس نے لرزہ دیاہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان کے مالیاتی مرکز ٹوکیوسے ٹکرانے والے سونامی نے دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔نکائی انڈیکس1.38 فیصد، امریکی ڈو جونز میں1.87 فیصد ، یورپ ڈیکس30 میں1 فیصد جبکہ ایشیائی مارکیٹس میں ہینگ سینگ انڈیکس1.55 فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔اس کے علاوہ جاپان میں سونامی کے باعث ین کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور بین الاقوامی سطح پر ین16 ملکوں کی کرنسیوں کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار رہا ۔