29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دہشت گردی کیخلاف پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے، شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔وہ لاہور میں مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفت گو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بدترین دہشت گردی کے خلاف اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملک کو آج اتحاد و یگانگت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔