تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گورنر ہاؤس پشاور بھی پیسکو کا نادہند،15مارچ تک ادائیگی کا نوٹس جاری

جنگ نیوز -
پشاور…عام آدمی تو بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے پریشان دکھائی دیتا ہی ہے مگر قسمت کی ستم ظریفی تو دیکھئے کہ گورنر ہاؤس بھی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نادہندنکلا۔ پیسکو نے15 مارچ تک بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔پیسکو حکام کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور کے ذمہ بجلی بل کی مد میں30 لاکھ روپے کے بقایاجات واجب الااد ہیں جس پرگورنر ہاؤس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے15 مارچ تک بجلی کے واجبات اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگربجلی کی فراہمی منقطع کردی جائیگی۔ پیسکو حکام کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور کے علاوہ صوبائی حکومت کے77محکموں کے ذمہ پیسکو کے ایک ارب23کروڑ70 لاکھ روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔ جنھیں نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں کہ وہ واجبات ادا کردیں۔ بصورت دیگر بجلی کی فراہمی15 مارچ کے بعد منقطع کردی جائے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.