29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چٹاگانگ:میچ کے دوران ہنگامے کا منصوبہ بنانے والے 70افراد گرفتار
جنگ نیوز -
چٹاگانگ…چٹاگانگ میں پولیس نے 70افراد کو حراست میں لیا ہے ان پر الزام ہے کہ وہ انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان آج ہونیوالے میچ میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بنارہے تھے۔پولیس نے ایک کمیونٹی کلب سے 70 افراد کو حراست میں لیا ہے، پولیس کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ افراد گروپ بی کے اہم میچ کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے تھے، ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلا دیشی ٹیم کی نو وکٹ سے شکست کے بعد سے بنگلا دیش، بھارت اور سری لنکا میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،چند افراد نے اس میچ کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کی بس پر پتھراؤ کردیا تھا جس کے بعد تمام ٹیموں کی اور اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔