29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس : چوتھا مرحلہ سندھ کے آصف علی نے جیت لیا
جنگ نیوز -
سکھر… ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ سندھ کے آصف علی نے جیت لیا ۔ریس کے شرکا نے اس مرحلے میں سکھر سے رحیم یار خان تک سفر طے کیا۔ریس کے چوتھے مرحلے میں52سائیکلسٹ شریک تھے۔ سندھ کے محمد آصف نے178 کلومیٹر کا فاصلہ5گھنٹے دس منٹ42 سیکنڈ کے میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔دس سیکنڈز کے فرق سے آرمی کے محمد رفیق دوسرے نمبر پر رہے،آرمی ہی کے محمد زاہدتیسرے نمبر پر رہے، ریس کے دوران واپڈا کے سائیکل سوارگر کر زخمی ہوگئے ،جس کو فوری طبی امداد دیکر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب سندھ میں پیپلز پارٹی کی اپیل پر ہڑتال کے باعث ریس مجموعی طور پر23 منٹ تعطل کا شکار ہوئی۔ریس کے شرکا ایک دن آرام کے بعد پانچویں مرحلے میں اتوارکو رحیم یار خان سے بہاولپور روانہ ہوں گے جس میں200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے جو ٹور ڈی پاکستان ریس کا طویل ترین مرحلہ ہوگا۔