تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہالی وڈ فلم میکر کوینٹن ٹیرن ٹینو پڑوسی کے طوطوں کیخلاف مقدمہ دائر کردی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …مقبول و معروف ہالی وڈ فلم میکر کوینٹن ٹیرن ٹینو نے اپنے پڑوسی کے طوطوں سے تنگ آ کر ان کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ 47 سالہ کوینٹن ٹیرن ٹینو کے مطابق یہ طوطے اتنا شور مچاتے ہیں کہ وہ کام پر توجہ نہیں دے پاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آجکل اپنی اگلی فلم کا اسکرپٹ قلمبند کرنے میں مصروف ہیں لیکن طوطوں کے مستقل شور کے سبب ایسا نہیں کر پا رہے۔ کوینٹن ٹیرن ٹینو کئی بار اپنے پڑوسی سے اس سلسلے میں شکایت کر چکے ہیں، لیکن ان کی جانب سے تعاون نہ ملنے کے بعد قانونی چارہ جوئی کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.