29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شادی نبھانا اتنا آسان نہیں جتنا فلموں میں لگتا ہے، لارادتا
جنگ نیوز -
ممبئی …حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی بھارتی ایکٹریس لارا دتا کے مطابق شادی کا رشتہ نبھانا اتنا آسان نہیں جتنا فلموں میں لگتا ہے۔ لارا دتا کا کہنا ہے کہ ازدواجی اور پیشہ وارانہ زندگیوں کو ساتھ لے کے چلنا آسان کام نہیں اور ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ آئے دن سیلیبریٹیز ایسے بیانات کیسے دے دیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں شادی شدہ زندگی پہ تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی کے ساتھ بہت خوش ہیں، لیکن اپنی ذاتی زندگی اورافلمی کیرئیر کے بیچ موازنہ کرنا انہیں کافی مشکل لگ رہا ہے۔