29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہیری پورٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز، سیریز کی سب سے کا میا ب فلم قرار
جنگ نیوز -
نیویارک…ہیری پورٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز، کا پہلاپا رٹ اس فلم سیر یز کا سب سے کا میاب پارٹ ثا بت ہو ا ہے ۔ سیریز کی یہ ساتویں فلم امریکہ سے با ہر اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک پینسٹھ کر وڑبہتر لا کھ ڈا لر سے زا ئد کا بز نس کر چکی ہے جس میں مستقل اضا فہ جا ری ہے جس کے بعد یہ فلم اس سیر یز کی گز شتہ چھ فلموں پر بازی لے گئی ہے ۔واضح رہے کہ2001 میں ریلیز کی گئی ہیر ی پو ٹر کی پہلی فلم Harry Potter and Philospher's Stone پینسٹھ کر وڑ ستّر لاکھ کا بز نس کر سکی تھی ۔