29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
معذور شخص کے نابیناکتے نے دوسرے کتے سے رہنمائی طلب کرلی
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی کاؤنٹیSuffolkسے تعلق رکھنے والے جزوی معذور شخصGraham Waspe اس وقت شدید دقت اور صدمے کا شکار ہوگئے جب ان کی رہنمائی کرنے والا تربیت یافتہ کتاEdwardبھی نابینا پن کا شکار ہوگیا۔6سال تک انتہائی جانفشانی سے اپنے معذور مالک کی خدمت اور مختلف مقامات تک جانے میں رہنمائی کرنے والا Edwardایک مخصوص بیماری میں مبتلا ہوگیا جس کے باعث اسے اپنی آنکھیں نکلوانی پڑیں۔یک نہ شد دو شد والے معاملے کا شکار مالک اور اس کے رہنما کتے کو اب ایک تیسرے سہارے کی تلاش محسوس ہوئی جس کے بعدOpalنامی تربیت یافتہ کتے کی خدمات حاصل کرلی گئیں جو ناصرف اپنے مالک گراہم بلکہ ان کے پرانے وفادار کتے ایڈورڈ کو بھی ہر ممکن مدد فراہم کرتا نظر آتا ہے۔