تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ایس ای میں مندی، 100انڈیکس 12045پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کے رحجان نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کو جمعہ کے روز پورے دن اپنی لپیٹ میں لیے رکھا اور انڈیکس 12 ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔جمعہ کو مارکیٹکا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان پورے دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ جاپان میں زلزلے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹ میں ہونے والی مندی کے اثرات کراچی اسٹاک ایکس چینج پر نظر آئے اور سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس81 پوائنٹس کمی کے بعد 12045پوائنٹس پر بند ہوا ، کاروباری حجم6 کروڑشیئرز رہا ، سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت 26پیسے کمی کے بعد 15روپے81 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس67 پوائنٹس کمی کے بعد11803 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.