29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
30 جون تک قابل تجارت بانڈ کا روڈ میپ تیار کرلیا جائیگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نجکاری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ30جون تک قابل تجارت بانڈ کا روڈ میپ تیار کرلیا جائیگا۔وزیر نجکاری نوید قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کے قابل تجارت بانڈ کے اجرا کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیٹ لائف، پارکو،گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی، نیشنل انشورنس کمپنی، فیسکو اورآئیسکو کے شیئرز کی اولین عوامی فروخت مشترکہ مفادات کی کونسل کی منظوری سے کی جائیگی۔ اجلاس کے دوران پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور حبیب بینک کے شیئرز کی ثانوی عوامی فروختsecondary public offering کے لیے روڈ شوز کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کیپکو،حبیب بینک اور نیشنل بینک کے شیئرز کی جی ڈی آرزGlobal depository receiptsکیلئے دو سے تین ماہ کے اندر روڈ شوز کیے جائیں گے۔یہ روڈ شوز ہانگ کانگ، سنگا پور،دبئی، لندن اور نیو یارک میں منعقد کرنے پر غور کیا گیا۔