تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

الطاف حسین کا جاپان میں زلزلے کے نقصان پر اظہار افسوس

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ کے قائد الطاف حسین نے جاپان کے شہر ٹوکیو کے ساحلی علاقے میں ہولناک زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے زلزلہ میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے لواحقین ، حکومت جاپان، جاپان کے پاکستان میں متعین سفارتکار اور قونصل جنرل سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا ۔ انہوں نے ملکی و بین الاقوامی این جی اوز ، انسانی حقوق کے علمبردار اداروں سے اپیل کی کہ وہ جاپان میں زلزلے سے متاثرین کیلئے فی الفور اپنی امدادی کارروائیاں شروع کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.