29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لوٹاکریسی جمہوریت کیلئے زہرقاتل ہوگی،فردوس عاشق اعوان
جنگ نیوز -
وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چند ہفتے پہلے جمہوریت کے چیمپئن بننے والے آج ہارس ٹریڈنگ سے اپنی سیاست داغ دار کررہے ہیں۔ لوٹا کریسی جمہوریت کے لئے زہر قاتل ثابت ہوگی۔وہ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب سب سے بڑی اکائی ہے یہاں سے جمہوری رویوں کا ابھرنا پورے ملک کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے سوال پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو بھی کرے گی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کرے گی۔ صرف آب زم زم ہی پاک پانی ہے کوئی بھی شخص رائے ونڈ کا پانی استعمال کرنے والے" لوٹوں" کی پاکیزگی کی بات نہیں کرسکتا۔