تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدر کا وزیراعظم ،چوہدری نثار کوخط، چیئرمین نیب کی تقرری پررائے مانگ لی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی بطور چیئرمین نیب تقرری کے لئے قائد حزب اختلاف چودھری نثار کو خط لکھ کر ان سے رائے مانگ لی،صدر نے وزیراعظم کو بھی دیدار حسین شاہ کی تقرری پر رائے کے لئے خط لکھا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جسٹس ریٹائرڈ دیدارحسین شاہ کو چیرمین نیب مقرر کرنا چاہتے ہیں اس پر رائے دیں ۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری نثار علی کو لکھے گئے خط میں نوازشریف کی سندھ ہائی کورٹ میں2000 میں فوجداری پٹیشن نمبر172کا بھی حوالہ دیا جس میں جسٹس دیدارحسین شاہ پر بطورچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا اور انہیں غیر جانبداراور قابل قرار دیا گیا تھا ۔صدر نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ دیدار حسین شاہ کی بطور چیرمین تقرری چاہتے ہیں اس حوالے سے رائے دیں ۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس حوالے سے صدر زرداری کاکوئی خط انہیں موصول نہیں ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.