تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب اسمبلی،پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے ارکان کا لوٹے اٹھا کر احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان پنجاب اسمبلی نے آج لوٹے اٹھا کرایوان کے باہر احتجاج کیا، انہوں نے مٹی کے کئی لوٹے توڑے جبکہ پلاسٹک کے لوٹوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے رہے،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان راجا ریاض اور چودھری ظہیر کی قیادت میں اسمبلی کے احاطے میں داخل ہوئے۔انہوں نے ہاتھوں میں مٹی اور پلاسٹک کے لوٹے اورپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، اسمبلی حدود میں داخل ہوتے ہی نعرے لگاتے ہوئے مٹی کے کئی لوٹے توڑے جبکہ پلاسٹک کے لوٹوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے اور انہیں ایک دوسرے کی طرف اچھالتے رہے،بعد میں اپوزیشن ارکان نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یونی فکیشن بلاک کے قائد ڈاکرطاہرعلی جاوید کی شرکت پر اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہناتھا کہ اسپیکر نے آئین کو توڑنا شروع کر دیا ہے ،وہ اس بات کا جواب نہیں دے سکے کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید کس حیثیت میں اجلاس میں شریک ہوئے، چوہدری ظہیر کا کہنا تھا کہ یونی فکیشن بلاک نے جمہوریت کو انفیکشن لگا دی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.