تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کاحصہ نہیں بنیں گے، شجاعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے صدرآصف زرداری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی۔صدارتی ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ق کے وفد نے چوہدری شجاعت کی قیادت میں ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی ۔ وفد میں وسیم سجاد،چودھری پرویز الٰہی، امیر مقام،کامل علی آغا اور ریاض پیر زادہ شریک تھے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ، پی پی خیبر پختونخوا کے صدر ظاہر شاہ،صدر زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش، رکن قومی اسمبلی فوزیہ حبیب اور فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت نے کہا ان کی پارٹی کا موقف ہے کہ موجودہ جمہوری نظام کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ اس پر صدر زرداری نے چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کیا ۔ جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی اعلیٰ قیادت کی اس ملاقات کے دوران پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کے خلاف اتحاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے مرکز کی سطح پر بھی ق لیگ سے حمایت طلب کی ہے تاکہ پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم پر انحصار کم سے کم ہو سکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.