29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دیدار شاہ کودوبارہ چیئرمین نیب تعینات کرنے پرغورکیاجاسکتاہے، بابراعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون و انصاف بابراعوان نے کہاہے کہ جسٹس ریٹائرڈدیدارحسین شاہ کودوبارہ چیئرمین نیب تعینات کرنے پرغورکیاجاسکتاہے۔اسلام آبادمیں میڈیاسے بات چیت میں وفاقی وزیرقانون کاکہناتھاکہ عدلیہ اورعساکر)فوج( کاکردارآئینی ہے، سیاسی نہیں، پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے، اقتدار اس کے لئے بے معنی ہے۔ایک سوال کے جواب میں بابراعوان نے کہاکہ وفاقی حکومت بلدیاتی نظام بحال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔