تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ن لیگ ،ق لیگ کے مسروقہ چوزے واپس کرے،راجہ ریاض

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن ،چودھری شجاعت کے ڈربے سے چوری کیے گئے چوزے انہیں واپس کرے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،ق لیگ کے لوگوں کو لیتے وقت نواز شریف کی اخلاقیات اور اصولی سیاست کہاں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی طرف سے حلف لینے سے انکار پر یونی فکیشن والوں کو وزارتیں نہیں ملیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائے گی، انہوں نے تین سال زبانیں بند رکھ کے وزیراعلیٰ کو فری ہینڈ دیا۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے لوٹا فاؤنڈری میں لوٹے بنائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.