29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے ملاقات کی ہے جس میں اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اعلیٰ سطح ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال اور اہم ملکی امور اور پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔،ذرائع نے بتایاکہ جمعہ کی صبح ہونے والی یہ ملاقات کافی دیر جاری رہی جس میں متوقع طور پر ڈی جی آئی ایس آئی کی مارچ میں ایک سال کنٹریکٹ کی مدت مکمل ہونے پر کنٹریکٹ میں مزید توسیع دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔تاہم سرکاری سطح پر اس ملاقات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیاگیا۔