تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان افراط زر پر قابو پانے کے موثر اقدامات کرے،آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجٹ خسارے اور ناقص مالیاتی اقدامات نے پہلے سے کمزور مالیاتی صورت حال کو مزید بگاڑا۔اور افراط زر کے دباؤ میں اضافہ کیا ہے،حکومت پاکستان افراط زر پر قابو پانے کے موثر اقدامات کرے۔پاکستانی حکومت اور اسٹیٹ بینک کے عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد واشنگٹن پہنچنے پر آئی ا یم ایف کے مشن کے سربراہ عدنان مزاری نے اپنی بات چیت کو تعمیری قرار دیا،انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے معاشی استحکام کی بحالی اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ عدنان مزاری نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی اور افراط زر میں کمی کے لیے اہم مالیاتی اقدامات کی ضرورت ہے ، افراط زر کے دباؤ سے نکلنے کے لیے حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضوں کے حصول میں کمی کرے۔ان کاکہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث معاشی نقصانات سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.