تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سعودی عرب میں مظاہروں کا اعلان شیطانی حربہ ہے،امام کعبہ

جنگ نیوز -
مکہ مکرمہ ... امام کعبہ شیخ اسامہ خیاط نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مظاہروں کا اعلان شیطانی حربہ ہے مسلمان ایسا مطالبہ کرنے والوں سے خبردار رہیں۔ مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے میں شیخ اسامہ خیاط نے کہا کہ شیطان گمراہ کن خواب دکھا کر مسلمانوں کو بغاوت پر اکسانا چاہتا ہے،شیطان کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کو تنازعات میں الجھا دے۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ عوام کو احتجاج اور دھرنوں میں شرکت کی ترغیب دینے والے ٹی وی چینل اور دیگر ذرائع ابلاغ شیطان کو راستہ دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ لوگ بدی کی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور عوام کو افراتفری کی طرف لے جاکر عوامی فلاح و بہبود کو تباہ کردینا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.