29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بحرین :احتجاج جاری ،مظاہرین کی شاہی محل پہنچنے کی کوشش ناکام
جنگ نیوز -
بحرین :احتجاج جاری ،مظاہرین کی شاہی محل پہنچنے کی کوشش ناکام
مناما…بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں،پولیس اورحکومت کے حامیوں نے مظاہرین کی شاہی محل پہنچنے کی کوشش ناکام بنادی۔دارالحکومت منامامیں مظاہرین نے ہاتھوں میں پھول اورقومی پرچم اٹھائے عالی Allyسے رفا Riffa کی طرف مارچ کیاجہاں شاہی خاندان رہائش پذیرہے۔مظاہرین کورفا کے علاقے میں سیکڑوں مقامی افراد نے روک لیاجہاں دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیداہوگئی۔تام پرلیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے صورتحال پرقابو پالیا اورمظاہرین کوپرامن طورمنتشرکردیا۔ادھرسیف مال Seef Mallکے علاقے سے بھی ہزاروں افرادنے پرل اسکوائرکی جانب احتجاجی ریلی نکالی۔بحرین میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری مظاہرون میں اب تک 7افرادہلاک ہوچکے ہیں۔پرل اسکوائرپرمظاہرین کاقبضہ برقرارہے تاہم اپوزیشن کے ارکان حکومت مخالف مظاہرون کے معاملے پرتقسیم نظرآتے ہیں ۔ان کاکہناہے کہ مظاہرون میں شدت کے نتیجے میں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ سکتے ہیں۔