تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جعفرآباد،راکٹ گرنے سے ایک ہی خاندان کے6افرادہلاک

جنگ نیوز -
جعفر آباد … جعفر آباد میں راکٹ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ جعفرآباد کے علاقے حیر دین میں پیش آیا ،،اور نامعلوم سمت سے آنے والا راکٹ ایک مکان پر گرنے سے میاں ،بیوی اور ان کی 4بچیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں ،پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔فوری طور پر راکٹ کی سمت کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.