تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گوجرانوالہ کے ایک تھانے میں دھماکا،دوسرے میں بم ناکارہ بنا دیاگیا

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں تھانے کے باہر دھماکے میں بیرونی دیواریں گر گئیں اورحوالات میں بند ایک شخص زخمی ہوا،جبکہ تھانہ پیپلزکالونی میں رکھا گیا بم ناکارہ بنادیا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ غلام محمد ڈوگر کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب بم پھٹنے سے تھانے کی بیرونی دیوار اور اس سے ملحقہ عمارتوں کی دیواریں گرگئیں ،، دھماکے سے حوالات میں بند ڈکیتی کا ملزم زخمی ہوگیا ،دوسرابم تھانہ پیپلزکالونی کے اندرنصب کیا گیاتھا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر اسے ناکارہ بنانے کیلئے دھماکا کیا ،دونوں بموں میں 2 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.