29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:بڈھ بیر میں سی ڈی سینٹر کو دھماکاخیز مواد سے اڑا دیاگیا
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے سی ڈی سینٹر کو بارودی مواد سے اڑادیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے بڈھ بیر میں ایک سی ڈی سنٹر کے قریب بارودی مواد کو نصب کررکھا تھا۔ رات گئے زوردار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بڈھ بیر پولیس نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔