29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بحریہ کی مشقوں میں شریک فوجیوں کیلئے خصوصی دعوت
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان میں جاری پاک بحریہ کی جنگی مشقوں امن 2011میں شریک فوجیوں کیلیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ خصوصی دعوت میں امن 2011 میں حصہ لینے والے بارہ ملکوں کے فوجیوں کے من پسند کھانے بحری جہازوں پر موجود چیفس نے تیار کیے ،،چینی ڈمپلنگ Baozi ،روایتی پاکستانی چاولوں اورترکی کے باربی کیو نے کھانے کا مزہ دوبالا کردیا ،،دعوت میں چینی کھانوں کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ،،اور تقریبا 80ٹیبلوں پر چینی کھانے پیش کیے گئے ، مزیدار کھانوں کے ساتھ مارشل آرٹس کے مظاہرے اور روایتی رقص کے ساتھ موسیقی نے دعوت کو چار چاند لگا دیے ، بحری جنگی مشقوں امن 2011کا آج خری دن ہے مشقوں میں امریکا ،برطانیہ ،چین سمیت 12ملکوں کے فوجی اور28 ملکوں کے مبصرین شریک ہیں۔