تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کیلئے پولنگ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے آج پولنگ ہو رہی ہے ۔ صدارت اور نائب صدارت کے لئے ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایش کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ صبح اٹھ بجے شروع ہوئی ۔جو سہ پہرتین بجے تک جاری رہے گی۔ پشاور سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صوبے بھر سے 1741 وکلا ان انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ صدارت کے لئے جماعت اسلامی لائرز فورم کے فداگل اور نیشنل لائرزاور پیپلزلائرز فورم کے مشترکہ امیدوار خواجہ محمد خان گاڑہ کے درمیان مقابلہ ہے۔ نائب صدارت کے لئے نیشنل لائرز فورم کے زرمحمد خان آفریدی اور ن لیگ لائرز فورم کے شاہد قیوم خٹک میدان میں ہیں۔ جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے پروفیشنل لائرز فورم کے امین الرحمان، ن لیگ لائرز فورم کے ارباب سیف الکمال اور نیشل لائرز فورم کے محمد اعجا ز کے درمیان مقابلہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.