تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان میں زلزلے اورسونامی کے بعد امدادی کارروائیوں میں تیزی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کی تاریخ کے بد ترین زلزلے اور سونامی سے تباہ حال علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ،جن میں پچاس ہزار سے زاید فوجی ،سیکڑوں کشتیاں اور طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔ جاپان کی تاریخ کے بدترین زلزلے اور سونامی سے سب سے زیادہ متاثرہ شمال مشرقی شہر سینڈائی میں فوج اور امدادی کارکنوں کی کارروائیاں جاری ہیں ،عام لوگ بھی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، سیلف ڈیفنس فورسز کے تمام شعبے بھی امدادی کارروائیوں کیلیے حرکت میں آگئے ہیں ،جاپان میں تعینات امریکی فوج کی جانب سے امدادی کارروائیوں کیلیے طیارے بھیجے گئے ہیں۔لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے ،،ادھرکوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسے بحری جہاز سے اکیاسی افراد کو بہ حفاظت نکال لیا،،امریکا آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے جاپان کو امدادی کاموں میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.