29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں امدادی کارروائیوں کیلئے سول،فوجی ٹیمیں متحرک ہوگئیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو …فارن ڈیسک…جاپان میں تاریخ کے تباہ کن زلزلے سے نمٹنے کے لیے امدادی کوششوں کا آغاز ہوگیا۔ سینکڑوں بحری جہاز ،ہوائی جہاز اور گاڑیوں بحر الکاہل کے ساحل علاقے کی طرف ہنگامی طور پر گامزن ہیں جہاں ہزاروں افراد کے ہلاک اور نواحی علاقوں کے صفحہ ہستی سے مٹنے کا خدشہ ہے۔امریکا نے جاپان میں تعینات اپنے 50ہزار فوجیوں کو متاثرہ علاقے میں ہوائی جہازوں کے ساتھ امدادی کاموں کے لیے روانہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے سب سے زیادہ تباہ کن زلزلے اور ریکارڈ سونامی کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے 50ہزار فوجیوں اور دیگر امدادی عملے نے ہنگامی بچاوٴ اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔خود دفاعی فوج کی ہر شاخ آج امدادی کاموں میں کود پڑی ہے۔ ایمرجنسی عملہ گھروں کی چھتوں،ڈوبے ہوئے لوگوں اور ملبے سے زندہ بچانے کے کھدائی کر رہا ہے۔ ٹوکیو میں کابینہ کے وزراء سے ایک ہنگامی اجلاس سے پہلے ہیلی کاپٹر پر متاثرہ علاقے کا دورے کے بعد وزیرا عظم نے کہا کہ میں سونامی کے نقصان کو بڑی حد تک محسوس کیا ہے۔ کئی رہائشی علاقے مٹ چکے ہیں اور وہاں آگ لگی ہے۔ کئی ممالک نے جاپان کو امداد کی پیش کش کی ہے۔