تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اون اور سلائیوں کی مدد سے ولیم اور کیٹ کی شا دی کا منظر

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طا نیہ میں ایک ما ہر فن کا رہ نے او ن اور سلا ئیوں کی مددسے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈ لٹن کی شا دی کا منظر تخلیق کر لیا ہے۔ شہز ادہ ولیم اور کیٹ کی شا د ی کے موقع پر مختلف انداز کی یادگا ری اشیا ء سامنے آ رہی ہیں تاہم ایک آ رٹسٹFiona Goble نے ایک انو کھا انداز اپنا یا اور دلہا دلہن سمیت شا ہی خا ند ان کے تما م افراد کے اونی مجسمے تیار کر لیے ہیں ۔ Fiona نے اپنی مہارت کے ذریعے بکنگھم پیلس کی با لکو نی کامنظر تخلیق کیا ہے جس میں ولیم اور کیٹ کے علا وہ ملکہ برطا نیہ ،پر نس فلپ ،پر نس چا رلس ، کمیلاپار کر اورپرنس ہیر ی بھی نظر آ رہے ہیں ۔ اس منظر کے علا وہ انہوں نے اس شا دی کافر یضہ سر انجا م دینے والے پا در ی اورملکہ بر طا نیہ کے پالتو کتے کا مجسمہ بھی تیار کیا ہے۔ Fiona کا کہنا ہے کہ کیٹ میڈلٹن کا مجسمہ تیا ر کر نا سب سے مشکل کا م تھا کیو نکہ ابھی تک کسی کو نہیں پتا کہ شادی کے موقع پروہ کیسا لبا س زیب تن کرنے والی ہیں ۔Fiona کو ہرمجسمہ تیار کرنے میں پانچ گھنٹے کاوقت لگا جس میں انہوں نے شکلوں او ر لبا س کے سلسلے میں خصو صی مہا رت اور با ریک بینی کامظاہر ہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.