29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاکھوں جاپانی بجلی وپانی سے محروم،ایٹمیپلانٹ سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…2لاکھ بے گھر جاپانیوں کوشیلٹرز اور لاکھوں بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔زلزلہ اور سونامی نے ہر طرف تباہی کا پھیلادی ہے، سینکڑوں افراد ہلاک اور نیوکلیئر پلانٹ سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں 8.9 کی شدت والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔لاکھوں سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکار شمالی جاپان میں زلزلے کی تباہی میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں اور فوری امدادی اور بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ امدادی کوششوں میں پولیس ، فائر بریگیڈ اور مسلح فورسز شدید متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ گھروں میں پھنسے لوگوں کی تلاش میں ہیلی کاپٹر نیچی پرواز کررہے ہیں۔ سینڈائی ساحل کے ساتھ تمام سڑکیں اور پل بہہ گئے۔سینکڑوں میل ساحلی پٹی پر چند پیدل چلنے والوں کے سو اکچھ نظر نہیں آرہاہے۔اندازہ ہے کہ تقریبا 34سو عمارتیں جزوی پر یا مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔