29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈی جی نیب پنجاب رانا زاہد محمود کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
جنگ نیوز -
لاہور…ڈی جی نیب پنجاب رانا زاہد محمود کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا زاہد محمود ڈی جی نیب کے عہدے کیلئے اہل نہیں۔ سپریم کورٹ کنٹریکٹ ملازمتیں ختم کرنے کا حکم دے چکی ہے اس کے باوجود رانا زاہد عہدے پر برقرار ہیں۔ درخواست میں ڈی جی نیب پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔