تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

2011-12: دنیا بھر میں 8کروڑ90 لاکھ ایکڑ رقبے پرکپاس کاشت کی جائیگی

جنگ نیوز -
کراچی …سال2011-2012میں دنیا بھر میں کپاس کی فصل8کروڑ90 لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت کی جائیگی۔ انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کی جاریکردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال2011-12 میں کپاس8 کروڑ90 لاکھ رقبے پر کاشت کی جائیگی، جس سے12کروڑ70 لاکھ کپاس کی گانٹھوں کی پیداوارمتوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق،سال2011-12 میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سال سے11 اعشاریہ40 فیصد زائد رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ سال دنیا بھر میں کپاس کی کھپت15کروڑ60 لاکھ بیلز ریکارڈ کی گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.