29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے این پی کابھی اعجاز بٹ کیخلاف مورچہ ،سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی محمد عدیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کیخلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔سینئر پارلیمنٹرین حاجی عدیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کی انتظامیہ سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے ہیں جن میں پوچھا گیا ہے کہ اعجاز بٹ کب سے بورڈ کے چیئرمین ہیں؟ بورڈ نے کتنے صحافیوں کو غیر ملکی دوروں پر بھیجا ہے؟ حاجی عدیل نے مزید استفسارکیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر ملکی دوروں پر بھیجے جانیوالے صحافیوں کا تعلق کن شہروں سے ہے؟انہوں نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے رویے کوہتک آمیز قرار دیا ہے۔