29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق، ایک نوجوان زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔کراچی ملیر کے علاقے میمن گوٹھ اور سپر ہائی وے پر براق پٹرول پمپ کے قریب سے دو نوجوان کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ گارڈن میں شو مارکیٹ کے قریب سے بھی دو نوجواں کی لاشیں ملی جنہیں فائرنگ سے ہلاک کیا گیا ہے ،جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت17 سالہ عدنان اور23سالہ سمیع کے نام سے ہوئی ۔سائٹ ایریا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے19 سالہ شمس کو ہلاک کر دیا اسی علاقے میں غنی چورنگی کے قریب فائرنگ سے ارجندنامی نوجوان زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کا ایک اور واقعہ عزیز آباد مین پیش آیا جہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے23 سالہ نعمان نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد ان علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور پولیس اور رینجرزکا گشت شروع ہو گیا ۔