تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا: راس لانوف پر قبضہ چھڑانے کیلئے فورسز کی شدید بم باری

جنگ نیوز -
طرابلس …لیبیامیں راس لانوف پر قبضہ کیلئے قذافی فورسزنے تازہ کارروائی میں شدیدبمباری کی ہے،دوسری جانب باغیوں نے عالمی طاقتوں سے راس لانوف کو نوفلائی زون قرار دینے کی اپیل کی ہے۔قاہرہ میں لیبیا کی صورتحال پرغور کیلئے عرب لیگ کااجلاس آج ہوگا۔دوسری جانب افریقی یونین نے لیبیا میں فوجی مداخلت کو مسترد کر دیا ہے۔گزشتہ روز بھی راس لانوف پرٹینکوں اور جنگی طیاروں سے بمباری کی گئی،جس کے بعدراس لانوف کے باغیوں کے ہاتھ سے نکلنے کی اطلاعات ملیں۔تازہ ترین کارروائی میں سرکاری افواج نے شہر میں مزید بمباری کی ہے۔زاویہ کو قذافی کی فوجوں نے مکمل طور پر باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے،بن غازی میں معمر قذافی کیخلاف مظاہرہ بھی کیاگیا اور مطالبہ کیا کہ قذافی فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیں جبکہ قذافی حکومت نے ہتھیار ڈالنے والے باغیوں کو عام معافی کی پیشکش کی ہے۔دوسری طرف روس نے مغربی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لیبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔امریکا نے لیبیا کے وزیر دفاع سمیت معمر قذافی کے نو ساتھیوں اور اہل خانہ پر پابندیاں لگا دی ہیں۔لیبیاکو بحران سے نکالنے کیلئے یورپی یونین نے برسلز سے جاری بیان میں عرب لیگ، افریقی یونین کو مل بیٹھنے کامشورہ دیا گیا۔لیبیا کی صورتحال پرغور کیلئے عرب لیگ کااجلاس آج قاہرہ میں ہورہا ہے۔دوسری جانب افریقی یونین نے لیبیا میں فوجی مداخلت کو مسترد کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.