تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شاہراہ کاغان40روز بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…شاہراہ کاغان40روزبعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے، تاہم اب بھی کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ ضلع مانسہرہ میں40 روزسے بند شاہراہ کاغان کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کاغان شہر تک برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے،لیکن اب بھی ناران ،جھل کھٹ ،بتہ کنڈی سمیت دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے ہزاروں افراد کو مشکلات کاسامنا ہے ۔بالائی علاقوں میں محکمہ تعمیرات کی جانب سے سڑکیں بحال کرنے کاکام شروع نہیں کیا جا سکا ہے ۔ استور میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے خوراک کی قلت پید اہو گئی ہے۔ بلتستان ڈویژن کے اضلاع اسکردو اور گانچھے میں سردی کی شدت کم ہورہی ہے،کالام اور مالم جبہ میں برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.