تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ: بھارت کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ

جنگ نیوز -
ناگ پور…ورلڈ کپ کرکٹ 2011کا 29واں میچ آج گروپ بی کے دو اہم ٹیموں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ ناگپورکے ویدھاربھا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان مہندار سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا مقابلہ ان کیلئے اہم ہے،پیوش چاولہ کی جگہ مناف پٹیل کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت تین میڈیم پیسرز مناف پٹیل، اشیش نہرا اور ظہیر خان کے ساتھ کھیلے گا، اس کے ساتھ یوراج سنگھ سے بھی بولنگ کرائی جائیگی۔ گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کر نا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران طاہر کو زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاان کی جگہ یوہان بوتھا کھلایا جارہا ہے،جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز کی جگہ مورنے وین ویک وکٹ کیپنگ کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.