تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان: ایٹمی پلانٹ میں دھماکا، چھت ،دیواریں گرگئیں،تابکاری کا خطرہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو…زلزلہ سے متاثرہ جاپان کے ایک ایٹمی پاورپلانٹ میں دھماکے سنے گئے جس کے بعد وہاں سے وہاں دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے،حادثہ میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ فوکوشیما دیچی ایٹمی بجلی گھر کی انتطامیہ نے خبردار کیا تھا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلہ سے متاثرہ پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کا خطرہ ہے،تاہم یہ تابکاری کم مقدار میں ہوگی اور اس سے خطرہ کم ہوگا۔آج اس پلانٹ میں پہلے دھماکا سنا گیا اور بعد میں جاپانی ٹیلی وژن سے دکھائے جانے والے مناظر میں پلانٹ سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا۔دھماکے سے پلانٹ کی دیواریں اور چھت گر گئیں ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹ سے تابکاری معمول کی سطح سے20گنا زیادہ ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ میں کئی کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لوگوں کوتابکاری سے بچانے کیلئے اس علاقے سے نکالا جارہا ہے۔ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق جوہری بجلی گھر کے ری ایکٹر کے کولنگ سسٹم میں خرابی ہوئی ہے۔ اسی وجہ سے حکام نے جوہری بجلی گھر میں ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.