تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریفری کا بناء کارڈ دکھائے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر جانے کا حکم

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…انتہائی دلچسپی کی حامل اس وڈیو میں غور طلب پہلو یہ ہے کہ جب اس ریفری کے ہاتھ میں کچھ موجود ہی نہیں تو یہ کھلاڑیوں کو کس بات کے اشارے دے رہے ہیں؟زیادہ غورو خوض کرنے کی ضرورت نہیں یہ دلچسپ صورتحال برطانوی شہر لیورپول کے علاقے میں واقع پارک میں جاری فٹ بال پریمئیر لیگ میچ کے دوران دیکھی گئی۔51سالہ میچ ریفری Peter Walton دورانِ میچ اپنے کارڈز ڈریسنگ روم میں ہی بھول گئے جس کا احساس انہیں اس وقت ہوا جب ایک کھلاڑی نے میچ میں فاؤل کیا۔کھلاڑی کو یلو کارڈ دکھانے کے لیے جب ریفری نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو کارڈہی نہیں،کچھ دیرتک شش و پنج میں مبتلا رہنے اورشاید کوئی دھیان نہ دے کی سوچ ذہن میں لاتے ہوئے والٹن نے بناء کارڈ کے ہی کھلاڑی کو کارڈ دکھانے کا اشارہ کرتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.