تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جنیوا: بھارتی مظالم سے آگاہی کیلئے کشمیر سینٹربرسلز کا احتجاجی کیمپ

جنگ نیوز -
جنیوا…وقار ملک…اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر ہیومن رائٹس کونسل کے 16ویں اجلاس اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر سینٹر برسلز کے زیر اہتمام کونسل کے مرکزی دروازے کے سامنے کیمپ منعقد کیا گیا جس کا مقصد خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اورمقبوضہ کشمیر کے علاقے کونن پوشپورہ میں خواتین کی بے حرمتی و عصمت دری کیخلاف احتجاج کرنا بھی تھا۔ کیمپ میں بین الاقوامی تنظیموں،اقوام متحدہ کے حکام اور مقامی طلباء و طالبات نے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنے بیانات ریکارڈ کروائے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی زیادتی و انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ احتجاجی کیمپ کا نام یواین کشمیر ویک رکھا گیا ہے جو 16مارچ تک صبح 8تا شام 7بجے تک یو این کے مرکزی دروازے کے سامنے منعقد ہوگا، جہاں کشمیری یورپین عوام کو پمفلٹ کے ذریعے معلومات فراہم کر رہے ہیں نیزمقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر دستاویزی فلم بھی دکھائی جارہی ہے۔ کشمیر سینٹر برسلز کے چیف ایگزیکٹیو بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا میں جمہوریت کی بات تو کرتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں انسانیت پر ظلم ڈھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یواین ویک کے دوران عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ بھارت کو لگام دیں اور کشمیریوں کو بھارتی چنگل سے آزاد کروائیں تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بین الاقوامی این جی اوز کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور دہشت گردی کو ختم کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.